مریم اورنگزیب، جاوید لطیف لاہوردہشتگردی مقدمہ میں پھر طلب، 29نومبر 0کے بعد وارنٹ گرفتاری کا امکان

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)لاہورپولیس نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف و دیگر کو دہشت گردیمقدمے میں طلبی کا آخری نوٹس جاری کر دیا، 29 نومبر کو پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی سہیل خان اور پروڈیوسرراشد بیگ کو بھی 29نومبر کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل تمام افراد کو 18اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے پر مسلم لیگی قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے جبکہ شامل تفتیش نہ ہونے پر اشتہاری بھی ہوسکتے ہیں ۔