لاہور(نسیم قریشی سے)پاکستان تحریک انصاف نے26نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کیلئے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ، پی ٹی آئی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس روز عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے اور خود قافلوں کا استقبال کریں گے اور اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے،پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ انتخابات کا مطالبہ اپنی جگہ قائم ہے ، پارٹی کی جانب سے اقبال پارک میں ہزاروں لوگوں کے قیام کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں ، دھرنے کیلئےراولپنڈی اور مری روڈ کا انتخاب کیا گیاہے ،پی ٹی آئی کے مطابق یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ 25تاریخ کو قافلے پہنچنا شروع ہو جائیں گے جن کیلئےخیمہ بستی بنا نے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ پینے کے پانی اور واش رومز کا انتظام بھی کیا جارہا ہے ۔عمران خان کے خطاب کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا جارہا ہے۔
اسلام آبادسابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی عدالتی مقدمات کی مینجمنٹ سے...
اسلام آباد روس سے خام تیل کی درآمد کےلیے مذاکرات بدھ کو کراچی میں مکمل ہوئے جس میں بتایا جاتا ہے کہ مثبت...
کراچی جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، میاں جاوید لطیف...
اسلام آ باد پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پی ٹی آئی کے...
لاہور پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں...
کراچیسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈسے کہا گیا کہ غلط بیانی نہیں کریں گے، مجھے...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی ہونے کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت اکتوبر تک...