قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘وزیراعظم

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ فیفا ورلڈکپ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ بدقسمتی سے قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بجائے میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔