کریمنل سرگرمیوں میں ملوث افسران سے رعایت نہیں کی جائیگی:ایڈیشنل آئی جی

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے ضلع راجن پولیس کے افسران و جوانوں سے ویڈیو لنک دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و ملازمین دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی پر بھی تعینات ہیں پولیس جوانوں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے پولیس جوانوں کو اب اپیلوں کی سماعت اور اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں لڑنے والے جوان ہمارا فخر ہیں ان جوانوں کیلئے ایک کروڑ روپے نقد انعام کی منظوری حکومت سے کروا لی گئی، انہوں افسران کو ہدایت کی کے جوانوں کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں، کریمنل سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں سے رعایت نہیں کی جائیگی۔