سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں حائل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمپنی ورکرز کی حاضری چیک کرنے کا نظام سخت کردیا گیا ہے۔کمپنی چیئرمین آدم سعید راں اور سی ای او حق نواز چوہاں کی ہدایت پر عملدر آمد کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں ڈیوٹی اوقات کے دوران ورکرز کی حاضری کی دوبار پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حاضری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے سوفٹ وئیر لانچ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔سافٹ ویئر سسٹم انڈرائیڈ موبائل کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔ انڈرائیڈ موبائل فیس ڈیٹکشن کے ذریعے ورکرز کی حاضری لگائے گا اور یہ خودکار نظام غیر حاضری ورکرز کی رپورٹ تیار کرے گا جبکہ غیر حاضری ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تھرڈ پارٹی چیکنگ کے لئے ویجلنس کمیٹی کی تشکیل کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔