عمران خان پر حملے کو نواز شریف سے جوڑنا ،پی ٹی آئی کی نئی سازش ہے، افشین بٹ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی انفارمیشن سیکرٹری افشین بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پی ٹی آئی سے نظریاتی و سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن عمران خان پر حملہ کو قائد نواز شریف سے جوڑنا پی ٹی آئی کی نئی سازش ہے جو عمرانی بیانیہ کی طرح جلد دم توڑ جائے گی کیونکہ جھوٹ جھوٹ ہی ہوتا ہے اور عمران خان کا شروع دن سے ہی بیانیہ جھوٹ در جھوٹ پر مبنی ہے،پی ٹی آئی لانگ مارچ و دھرنوں کے نام پر قوم کا مزید نقصان نہ کرے۔