لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ملتان سے قافلہ جمعہ کوروانہ ہوگا،خالد جاوید وڑائچ

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی لانگ مارچ میں شرکت کے لیے تحریک انصاف ضلع ملتان کے عہدیداران عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ بروز جمعہ رات 10 بجے روانہ ہوں گے جب کہ باقی اضلاع سے قافلے شام کوٹ پر 11 بجے جمع ہوں گے اور وہاں سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے، اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری بنیامین ساجد، چیئرمین انسداد اتائیت عامر انور قریشی، سینئر نائب صدر چوہدری شہزاد انجم سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔