مساج سنٹر پر چھاپہ، 3 لڑکیوں سمیت6افراد گرفتار

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بی زیڈ نے مساج سنٹر پر چھاپہ مار کر 3 لڑکیوںسمیت6افراد کو گرفتار کر لیا ہے پولیس حکام کے مطابق پولیس نے شالیمار کالونی میں چھاپہ مار کر عدنان، حمزہ ، جاوید اور 3 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان مساج سنٹر کے نام پر فحاشی کا اڈا چلا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔