ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹر وے ایم فور کے قریب جانوروں کو لانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایم فور میں تعینات موٹر وے پولیس کا اہلکار ایک شخص کو گریبان سے پکڑ کر اس کی تذلیل کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور وہ شخص پولیس اہلکار کی منت سماجت کرتا نظر آتا ہے، اس بارے میں موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شخص جانور موٹر وے کے قریب لایا تھا جس پر اہلکار نے اسے روکا، تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔