ملک منیر ہانس کی سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے ملاقات

24 نومبر ، 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق سرپرست اعلیٰ میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین ملک منیر حسین ہانس نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ حق نواز چوہان سے ملاقات کی اور انہیں چارج سنبھالنے پرمبارک باد دی،دریں اثنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے کمپنی کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دی گئی شخصیت کے آفس میں داخلے کی اجازت دینے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کو نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔