ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے جدید اصلاحات کا نفاذ شروع کر دیا گیا، اس سلسلے میں ویڈیو لنک دربار منعقد کیا گیا جب کہ ایڈیشنل آئی نے کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کی منظوری بھی دے دی، جنوبی پنجاب پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملازمین کے مسائل سنے۔