مرکز صحت عباس پور کے غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملے سے وضاحت طلب

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر غلام یاسین صابر نے بنیادی مرکز صحت عباس پور کا دورہ کیا جہاں ویمن میڈیکل آفیسر حنا حمید،فریحہ ہاشمی ،خرم اعجاز وارڈ کلینر،اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے جن کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی جبکہ مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ تمام سٹاف اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائے۔