بزم ندیم کے زیراہتمام 76واں مشاعرہ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم ندیم کے زیراہتمام 76واں مشاعرہ مقامی کالج میں منعقد ہوا، مشاعرے کی صدارت مولانا منظور احمد آفاقی نے کی جب کہ مہمان خصوصی صابر انصاری تھے، اس موقع پر قمر کیانی، منظور احمد آفاقی، تانیہ عابدی، حمیدہ پروین اور راؤ محمد اکبر سمیت دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا، مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے بزم ندیم کے سرپرست پروفیسر عبدالواحد ندیم نے کہا کہ بزم ندیم نئے شعراء کو ایک بامقصد پلیٹ فارم پیش کررہی ہے ۔