صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور وہاڑی میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سپر سٹورز، معروف سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس، پاپڑ فیکٹریز، سوہن حلوہ یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کئے گئے،اس دوران 105 لٹر ناقابل سراغ محلول، 40 کلو ملاوٹی اور کھلے مصالحے تلف کردیئے گئے، حسین آگاہی ملتان میں 2 بیکریز اور کنفیکشنری یونٹس کو بیکری آئٹمز میں ایکسپائری فلیورز کا استعمال کرنے، آلودہ مشینری کا استعمال، بدبودار واشنگ ایریا ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 90 ہزار روپے کے جرمانے، معروف سپر سٹور کو فوڈ آئٹمز کے قریب حشرات کی بھرمار ہونے پر 20ہزار روپے، ٹھوکر رنگیل پور اور یعقوب ٹاؤن میں 2 پاپڑ فیکٹریوں کو خام میٹریل میں مٹی کے ذرات، پاپڑ کی تیاری میں بوریکس، کھلے رنگ اور ناقابل سراغ کیمیکلز کا استعمال اور محلول میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 65 ہزار روپے ،ملتان میں بیف پلاؤ پوائنٹس، سوہن حلوہ پروڈکشن یونٹس اور لوکل سنیکس یونٹ کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال، فریزر میں گندگی، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، پروسیسنگ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 39ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔