چرس برآمدگی کے مقدمات میں 2ملزمان کاجوڈیشل ریمانڈ منظور

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 72 کلو گرام چرس برآمدگی کے مقدمات میں گرفتار دو ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدگی کے دو مختلف مقدمات میں گرفتار دو ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافروں سے آئس ہیروئن برآمدگی ہونے پر انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے ڈکیتی کی واردات کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اشتہاری ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شرجیل نسیم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے شہریوں کو انعامات کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔