تعلیمی بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات 9دسمبر کو ہونگے

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات 9دسمبر کو ہوں گے ،ذرائع کے مطابق ایمپلائز ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر ملک نثار احمد کی سابق صدر زاہد حسین سے صلح ہوگئی ہے جبکہ انکے مد مقابل محمد باران اور تاتاری گروپ ہیں، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے گہما گہمی شروع ہوگئی ہے۔