محکمہ صحت میں درجہ چہارم کی 26 اسامیوں پر8ہزار سے زائد امیدوار

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت ملتان میں درجہ چہارم کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے، درجہ چہارم کی 26 خالی اسامیوں پر8 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں جبکہ دفتر صحت میں انٹرویو کے لئے آنے والوں نے انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ سفارشی امیدواروں کے انٹرویوز بلا تاخیر اور جلدی کئے جا رہے ہیں جبکہ جن کے پاس سفارش نہیں ۔ انہیں انتظار میں کھڑا کیا جاتا ہے ، دفتر صحت میں انٹرویو کے لئے آنے والوں کے لئے نہ تو بیٹھنے کا بندوبست کیا گیا ہے،آج جمعرات انٹرویو کا آخری دن ہے۔