نیب کے اشتراک سے کرپشن سے آگاہی کیلئے خواتین یونیورسٹی میں مباحثہ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس اورنیب کے اشتراک سے کرپشن سے آگاہی کیلئے تقریبات جاری ہیں گزشتہ روز مقابلہ مباحثہ ہوا جس میں یونیورسٹی کی طالبات نے بھرپور شرکت کی،مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہدہ رسول نے کہا کہ کرپشن سے آگاہی بارے ہفتہ منانے کافیصلہ طالبات کو یہ احساس دلانا ہے کہ ملک کی ترقی شفافیت میں رکھی ہے، کرپشن نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اس جس کو روکنا بہت ضروری ہے، مقابلے میں ججز کے فرائض نے ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر شاہدہ رسول، لیکچرر صبیحہ عبدالقدوس نے سرانجادیئے۔