تشدد میں ملوث طلباء کو بچانے کیلئے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ پر دباؤ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا میں لڑائی جھگڑے اور طلبہ پر تشدد کرنے والے طلبہ کو بچانے کے لئے انتظامیہ پر دباؤ ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈسپلن کمیٹی نےان طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کردیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے ان طلبہ کو بچانے کے لیے بعض اساتذہ اور سیاسی شخصیات کا انتظامیہ پر دباؤ ہے کہ ان طلبہ کی سزا کو ختم کیا جائے۔