ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان کے اینٹا مالوجسٹ حافظ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ڈینگی کا مرض بدستور پھیل رہا ہے اس مرض کی روک تھام کے لئے ہر شہری اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے اور معمولی سی احتیاط سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے، ڈینگی کے مرض کے پھیلائو کو روکنے کے لئے بنیادی چیز احتیاط ہے ، ڈینگی مچھر کے انڈوں اور لاروا کو تلف کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھر میں رکھی فالتو چیزوں کو ضائع کر دیں ۔