128ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کا منصوبہ مکمل

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے لئے ریجن بھرٹو فیز پر چلنے والے مختلف طاقت کے 128ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا،مذکورہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی پر مجموعی طورپر4کروڑ40لاکھ روپے لاگت آئی ہے،مالی سال 2022-23ء کے دوران ملتان سرکل میں 5لاکھ روپے کی لاگت سے 3ٹرانسفارمرز تبدیل کئے گئے۔