واجبات وصولی کی ناقص شرح2میپکو ایس ڈی اوزکو شوکاز نوٹس

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایس ای میپکو آپریشن میپکو بہاولپور سرکل سید محمد مبشر رضوی نے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بلوں اورواجبات کی وصولیوں کی ناقص شرح پر 2ایس ڈی اوز سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ایس ڈی او عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور انور علی کورائی اور قائم مقام ایس ڈی او چنی گوٹھ سب ڈویژن کو جاری وضاحتی لیٹر میں پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرنیکا عندیہ بھی دیاہے۔