نیب کا کرپشن کے خلاف سالانہ دن منانے کے حوالے سے اجلاس

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب ملتان آفس کا کرپشن کے خلاف سالانہ دن منانے کے لیے ایم ڈی اے میں اجلاس، اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد آصف نے شرکت کی، اس موقع پر کرپشن کے خلاف سالانہ دن منانے کی اشتہاری مہم ایم ڈی اے کے ساتھ مل کر چلانے پر اتفاق کیا گیا۔