ڈسپوزل اسٹیشنز کو ماحول دوست بنانے کیلئےشجرکاری مہم کےاحکامات

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا جواد کلیم اللہ نے کہا ہے کہ واسا کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ کے ساتھ ساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز کو ماحول دوست بنانے کے لیے خصوصی شجرکاری مہم شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ پمپنگ اسٹیشنز ، جنریٹرز کو سو فیصد درست رکھنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے یہ احکامات بدھ کی علی الصبح شہر کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے جاری کئے ۔