ہائیکورٹ:کرائےکا مکان خالی کرانے کیلئے دھمکیاں ،سی پی او سے رپورٹ طلب

24 نومبر ، 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل احمد نے کرائے کا مکان خالی کرانے اور دھمکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ملتان اور تھانہ بی زیڈ یو کے ایس ایچ او ظہیربابر سے رپوررٹ طلب کرلی، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری شہرام سرور پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے محبت کی شادی کرنے والے ذوالفقار احمد، اس کے بھائی مسعود احمد اور بہن تسنیم کو قتل کرنے والے ساجد حسین کو بری کردیا، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ججز جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خانیوال میں ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹر کی مستقلی سے متعلق رٹ کی سماعت کرتے ہوئے حکام کے بیان پر نمٹا دی۔