4وارداتوں میں 3موٹر سائیکلیں نقدی اور قیمتی سامان چوری

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری کی 4وارداتوں میں 3موٹر سائیکلیں ،نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا گیاتفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے سجاد کے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کر لی، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے ذیشان، گلگشت پولیس کے علاقے سے روشان اورنیو ملتان پولیس کے علاقے سے اکبر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔