ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ایم ڈی واسا کی ملاقات ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم سے نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی واسا جواد کلیم اللہ نے ملاقات کی اور واسا کے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ورکس واسا شہزاد منیر اور ڈائریکٹر سیوریج واسا حافظ وقاص بریفنگ میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل قیصر سلیم نے کہا کہ جاری منصوبوں کو بروقت مکمل جائے، بی سی جی چوک سے قاسم پور نہر کی طرف بچھائے جانے والی سیوریج لائن کام جلد مکمل جائے۔