پی پی30 نومبر کو یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے سے منائیگی،خواجہ عمران

24 نومبر ، 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یوم تاسیس کی تقریبات 30 نومبر کو ملتان سمیت پورے پاکستان میں بھرپور جوش و جذبہ سے منائے گی، پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو حالیہ ضمنی الیکشن میں ہرا کر ثابت کر دیا کہ عمران خان کا بیانیہ جھوٹ کا بیانیہ ہے۔