انقرہ(شِنہوا)ترکی نے شمالی شام اور شمالی عراق میں 471 اہداف پر زمینی اور فضائی حملے کرتے ہوئے 254 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔نیم سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترکی کے وزیردفاع ہولوسی آکار نے بدھ کے روز بتایا کہ ہوائی اور زمینی فائر سپورٹ گاڑیوں کے ذریعہ کی جانیوالی گولہ باری کی مدد سے یہ آپریشن جاری ہے۔اتوار کے روز بھی شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی)اور شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے)کیخلاف فضائی کارروائی کی گئی تھی۔ سیکورٹی آپریشن میں ہلاک ، زخمی اور گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیلئے ترک حکام کی جانب سے اکثر نیوٹرلائز(غیر جانبدار یا بے اثر)کی اصطلاع استعمال کی جاتی ہے۔آپریشن پنجہ شمشیر کے نام سے فضائی کارروائی 13 نومبر کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک بم دھماکے بعد شروع کی گئی ہے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 81افراد زخمی ہوئے تھے۔حملے کے بعد ترک پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے احلام البشیر نامی ایک شامی خاتون کو حراست میں لیا ہے، جس نے وائی پی جی کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے، جسے انقرہ کردستان ورکرز پارٹی کی شامی شاخ قرار دیتا ہے۔
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری سے مارکیٹ...
غزہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 62فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، اسرائیلی...
لکھنو بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی کوگزشتہ سال مسجد سروے کے...
کوٹ ادو عید کے موقع پر بسوں کے کرایوں میں غیرقانونی اضافہ ہو گیا، عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلیے...
کراچیامریکہ سے چین کے لیے روانہ ہونےوالے ایک مسافر طیارے کے پائلٹ کو پرواز کی روانگی کے دو گھنٹے بعد معلوم...
کراچیامریکا نے 3 ایرانی انٹیلی جنس افسران پر پابندیاں لگا دیں۔ واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق...
وہاڑیتھانہ دانیوال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی ہو گئے، زخمی ملزمان کی شناخت علی رضا سکنہ...
لاہور محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ۔لیڈی ایچی سن...