کابل، مسجدمیں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق، ایک زخمی

24 نومبر ، 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نےواقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں بدھ کی صبح پستول سے مسلح ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اندر موجود نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ کابل کے مشرقی کنارے پر پولیس ضلع 9 کے علاقے خواجہ راوش میں پیش آنیوالے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔اہلکار نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خونریز فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، مزید کہا کہ مجرموں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔