اقوام متحدہ(اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی جانب سے ہتھیارڈالنے والے روسی فوجیوں کو گولی مارنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ یہ وہ واقعہ ہے جس کو دیکھنے اوراس کی چھان بین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بارے فکر مند کہ اس کا ارتکاب کون کر رہا ہے۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی ترقی کے بارے میں روسی صدارتی کونسل کے سربراہ ویلری فادییف کے مطابق یہ واقعہ ایل پی آر کے گائوں ماکیوکا میں پیش آیا۔ انہوں نے اس واقعہ کوانسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا جس کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس جرم کے ثبوت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر، او ایس سی ای، کونسل آف یورپ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان چاول کا...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے رحیم یار خان...
سرائے عالمگیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرائے عالمگیر شہباز اقبال تارڑ نے تھانہ بولانی سرائے عالمگیر کے...
پشاور سینئر صحافی پشاور پریس کلب کے صدر ,روزنامہ جنگ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور ارشد عزیز ملک اور سینئر صحافی...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں ہنگاموں، افراتفری اور کھینچا تانی کے تین دنوں اور ایک رات کے بعد تحریک انصاف کے...
کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اس سے علیحدہ ہونے والے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، دونوں اداروں میں بھرتیوں...
بغداد ایران کے صدر مسعود پیزسکیان نے اپنے دورہ عراق میں دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط تعلقات کو مزید...
اسلام آباد حاضر سروس جج کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض خان سمیت 8افراد کے خلاف...