پی ایس ایل 8، پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبرکو کراچی میں ہوگی

24 نومبر ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبرکو کراچی میں ہوگی۔پلیئرز ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا۔ پی ایس ایل میچز 9 فروری سے19مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی، راولپنڈی میں کھیلےجائینگے۔ ڈائریکٹر پی ایس ایل کا کہنا تھاکہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے۔دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگا۔