لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل پلیئرز کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو 895 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے بابر کی جگہ لے لی، کونوے 788 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پر آگئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 778 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اسلام آباد کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے گٹھ جوڑ سے قیمتوں کا تعین ، مارکیٹ اجارہ داری اور گمراہ کن تشہیر کے...
راولپنڈی باخبر زرائع کے مطابق ضلع کونسل راولپنڈی کی کروڑوں روپے کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف...
اسلام آباد سعودی امدادی پلیٹ فارم کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کو دی گئی مالی امداد کی مجموعی...
اسلام آباد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت کو وزارت داخلہ...
تہران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےامریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی...
کراچی علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے اتوار کی صبح اسکردو ہی پرواز پی اے 481 نے ٹیک اف کیا ہی تھا کہ طیارے سے...
کراچی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دو روز میں 138فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہداء میں 30کے قریب...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی انجینئر ساجد بلوچ نے افسران اور دیگر عملہ کی طرف سے دفتری اوقات...