ترکیہ میں زلزلہ ،50افراد زخمی

24 نومبر ، 2022

انقرہ (اے پی پی) ترکیہ میں 6.1شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے50افراد زخمی ہو گئے۔ ترکیہ کے شہر استنبول سمیت مشرقی علاقوں میں بدھ کی صبح 4 بجکر 8 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ،مقامی حکام نے زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے 6.1 بتائی گئی ہے ،زلزلے کامرکز صوبہ ڈوزے کے ضلع گولیا کامیں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔وزیر داخلہ سلیمان سویلونے گولیاکا کا دورہ کیا اور بتایاکہ ایک شخص گھبراہٹ میں بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوا۔