ترکیہ نے روس سے 4 ایس400 ایئر ڈیفنس سسٹم خرید لیے

24 نومبر ، 2022

انقرہ (اے پی پی)ترکیہ نے روس سے 4 ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم خرید لیے۔ ترکیہ کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ ترکیہ نے روس سے2.5 بلین ڈالر مالیت کے 4 ایس۔ 400 ایئر ڈیفنس سسٹم خریدے ہیں اور اگر ملکی سلامتی کو خطرہ درپیش ہو اتو وہ اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اسے کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے ۔ روسوبورون ایکسپورٹ ایجنسی برائے اسلحہ برآمدات نے اکتوبر 2019 میں کہا تھا کہ معاہدہ پورا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکا نے ترکیہ کوایف ۔35ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے بنانے کے پروگرام سے ہٹادیا۔