پولیس ملازمین کے تقرر و تبادلے

24 نومبر ، 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں،انسپکٹر سلامت علی کو انچارج انویسٹیگیشن تھانہ مظفر آباد، سب انسپکٹر محمد جاوید کو انچارج انویسٹی گیشن سٹی جلالپور پیر والہ، سب انسپکٹرز وسیم اکرم اور کلیم اللہ کو تھانہ مظفر آباد تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح محرر سٹی جلالپور وقاص نواز کو لائن حاضر کر کے محمد عارف کو محرر تعینات کیا گیا ہے، تھانہ مظفر آباد کے محرر سہیل اکبر کو لائن حاضر کر کے عامر صیام کو وہاں محرر تعینات کیا گیا ہے۔