اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید،6 زخمی

24 نومبر ، 2022

غزہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ نابلس میں غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ سے یک سولہ سالہ فلسطینی لڑکا احمد امجد شحادہ سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 6 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا۔