ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

24 نومبر ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تیسرے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے کونسل کی سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ محمد جمیل، کوچ مہر یوسف ہارون اور ٹرینر طاہر محمود بٹ نے ورلڈ کپ کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی، فزیکل فٹنس اور حالیہ قومی بلائنڈز کرکٹ ایونٹس میں ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بی ون کیٹگری میں ریاست خان، ظفر اقبال ( نائب کپتان )، محمد شاہزیب، محمد سلمان، محمد آصف اور فخر عباس جبکہ بی ٹو کیٹگری میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی، بدر منیر، معین اسلم، انیس جاوید، شاہزیب حیدر اور کامران اختر، بی تھری کیٹگری میں محمد راشد، مطیع اللہ، محمد صفدر، اکمل حیات اور محسن خان شامل ہیں۔