امریکہ ،ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت7 افراد ہلاک

24 نومبر ، 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ فائرنگ کرنیوالا مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے۔سٹی اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر شہر کی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ چساپیک پولیس نے گزشتہ رات سام سرکل پر وال مارٹ میں ہونیوالی فائرنگ میں شوٹر سمیت 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس بدستور متاثرین کی تلاش کر رہی ہے جو زخمی ہو سکتے ہیں یا اس بہت بڑے سٹور کے اندر موجود تھے جہاں چھپنے کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں۔چساپیک پولیس کے مطابق فائرنگ منگل کی رات 10 بجکر 12 منٹ(بدھ کی صبح 8 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت)پر ہوئی ۔منگل کا واقعہ امریکہ میں گن وائلنس کا تازہ ترین واقعہ ہے جس نے بندوق تک رسائی پر سخت پابندیوں سے متعلق بحث کو ہوا دی ہے۔