اٹلی میں قائم دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز نے سری لنکا کی سائنسدان کو ’پروفیسر عطا الرحمٰن پرائز‘ سے نوازا

24 نومبر ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز(ٹواس) اٹلی نے سری لنکا کی سائنسدان ڈاکٹر انوشکا اُپامالی راج پکشا کو کیمیاءکے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن سے منسوب ”پروفیسر عطاالرحمٰن پرائز“ سے نوازا ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان پروفیسر عبدالسلام نے دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسزکی بنیاد رکھی تھی، اس کا مرکز اٹلی میں واقع ہے۔ ٹواس نے پروفیسر عطا الرحمن کے اعزاز میں ”پروفیسر عطاالرحمٰن پرائز“ کا آغاز کیا ہے۔