مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں دو علیحدہ مقامات پر بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے، دھماکوں میں بس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا، حماس کی جانب سے حملوں کی ستائش ، ذمہ داری قبول کرنے سے انکار ۔ پہلا دھماکا مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی خارجی راستے میں بس اسٹاپ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکا کچھ فاصلے پر ایک اور بس اسٹاپ پر ہوا جہاں ایک بس کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوا نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے عوام کو بس اسٹاپ پر بہادرانہ خصوصی آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یورپی یونین میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ بم دھماکے انتہائی خوفناک تھے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد آدھے گھنٹے کے وقفے سے دوسرا دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے شائر زیڈک اسپتال نے بتایا کہ پہلے دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ تشویش حالت میں ایک اور زخمی شخص زیر علاج ہے، دھماکے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے اور دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔حداسہ میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی لائے گئے اور دوسرے دھماکے کے بعد مزید 3 افراد لائے گئے تھے۔وزیر پبلک سکیورٹی عمر بار لیو نے بتایا کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے دونوں دھماکوں کے حوالے سے پولیس سے بریفنگ لی ہے۔یہ دھماکے کئی ماہ کی اس کشیدگی کا حصہ ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں جاری ہے۔
پشاور پشاور کے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پرنامعلوم دہشتگردوں نے راکٹ سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے حملہ...
ماسکو متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ روسی فیڈریشن اور جمہوریہ یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی نئی کارروائی...
سٹاک ہومسوئیڈن کی پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کے صدر اور انتہائی دائیں بازو کی سوئیڈن ڈیموکریٹس پارٹی کے رکن...
واشنگٹن امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کملا ہیرس کی حمایت کرنے پر...
مالے مالدیپ نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات برقرار ہیں مگر صورتِ حال قابو میں ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا کوئی...
پیرس ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کئی تارکین وطن فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اس سال...
عماناردن کے وزیرِ اعظم بشیر خصاونہ نے اتوار کے روز اپنا استعفی پیش کر دیا جبکہ پارلیمانی انتخابات کو ابھی ایک...
دبئیدبئی میں غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئرصلاح القمزی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات...