دی ہیگ (اے ایف پی) نیدرلینڈ کی عدالت نے افغانستان میں ڈچ ائیر فورس کی جانب سے ایک شہری کمپاونڈ پر حملے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، عدالت نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا، یہ حملہ 17 جون 2017 کو کیا گیا تھا جس میں ڈچ ایف سولہ طیاروں نے علی الصبح چورا کے اسٹریٹجک علاقے کے قریب 28 گائیڈڈ بم داغے جن میں سے 18 قلاس نامی ایک شہری کمپاونڈ پر گرے، اس حملے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ڈچ فوج باضابطہ طور پر عکسری اور شہری اہداف میں امتیاز نہ کرسکی، ریاست کے پاس اس وقت موجود معلومات ناکافی تھیں، مرنے والوں میں ایک شخص کی اہلیہ، دو بیٹیاں، تین بیٹے اور ایک ایک درخواست کنندہ کی بہو بھی شامل تھیں۔ ڈچ حکومت کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ طالبان کمپاونڈ کو عسکری مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے اور اگر چہ حملے کے وقت وہاں شہری رہائش پذیر اس لئے حملے کا جواز موجود تھا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی میں ہنگاموں، افراتفری اور کھینچا تانی کے تین دنوں اور ایک رات کے بعد تحریک انصاف کے...
کراچی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اس سے علیحدہ ہونے والے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، دونوں اداروں میں بھرتیوں...
بغداد ایران کے صدر مسعود پیزسکیان نے اپنے دورہ عراق میں دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط تعلقات کو مزید...
اسلام آباد حاضر سروس جج کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض خان سمیت 8افراد کے خلاف...
کراچی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو...
اسلام آباد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے معروف ریسٹورنٹ کا قبضہ لے لیا ہے ،وائلڈ لائف بورڈ، سی ڈی...
لودھراں پنجاب ٹیچر یونین ضلع لودھراں کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی۔ ریلی کا آغاز ضلع کونسل سے ہوا جو...
ریاض عرب لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق عالمی عدالت کی قرار داد پر عمل کیا جائے، سعودی وزیرخارجہ نے کہا...