کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں خواتین ملازمین سے متعلق بعض نجی معلومات طلب کرنے پر ملازمین کا شدید احتجاج ،ایم ڈی نے قابل اعتراض کالم فوری نکالنے کی ہدایت کر دی تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ میں نئیانتظامی ٹیم کی آمد کے بعد اصلاحات کا عمل تیزی جاری ہےاور ادارے کے ایچ آر ایم ڈپارٹمنٹ نے تمام ملازمین کو ایک پروفارما جاری کرکےاان سے جنرل انفارمیشن کےساتھ میڈیکل ہسٹری کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں تاہم خواتین اسٹاف کے لئےپہلے پیریڈ (حیض)کے وقت عمر، پیریڈ اس وقت ریگولر ہیں یا نہیں ،حاملہ ہونے کی تفصیل، کتنےحمل ضائع ہوئے یا اسقاط حمل کرایا گیا مینو پاس شروع ہوا یا نہیں اگرہو گیا ہےتو اس وقت کیا عمر تھی اس کی بھی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہےایم ڈی/سی ای او کی ہدایت پر جیسے ہی یہ پرفارما سرکلر ہوا اور ملازمین کوملنا شروع ہوا ہے ان میں شدید ردعمل پایا جاتا ہےان کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوں نے اس پرفارمے پر شدید احتجاج کیا ہے وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سے اس کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کی اسلامی ملک میں ایک سرکاری ادارے کے ملازمین سے اس طرح کی تفصیلات کیوں جمع کی جا رہی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عرصے سے ایک خاص ایجنڈے کے تحت واٹر بورڈ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفارمے میں مرد حضرات سے بعض معلومات بھی غیر ضروری طور پر مانگی گئی ہیں دوسری جانب علم میں آنے کے بعد ایم ڈی سید صلاح الدین احمد نے پرفارمے سے خواتین سے متعلق معترضہ کالم فوری واپس لینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی تفصیلات نہیں مانگی تھیں دریں اثناپیپلز لیبر یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ادارے کے ایما پر واٹر بورڈ میں اسلامی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
واشنگٹن امریکی ریاستوں میسوری، کینٹکی اور ورجینیا میں شدید طوفان سے 25 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔گزشتہ روز اے...
اسلام آباد آباد کے سابق چیئر مین، ایم ایس ڈویلپرز کے بانی محسن شیخانی نے مئی 2025 کوبھارتی جارحیت کا مقابلہ...
ملتان پاکستان کا پی ڈی کرکٹ کا بانی ہونا ہمارے لیے اعزاز ہے، دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی ڈی کرکٹرز کو بھی مراعات...
جدہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کیلئے...
کراچیایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اس خطے میں جنگ اور فساد کی جڑ صہیونی حکومت ہے جسے...
ظفر وال ظفر وال کے نواحی قصبہ ڈیلرہ میں بھارتی نایاب نسل کوبرا10 فٹ لمبا کھیتوں سے برآمد ہوا کسانوں نے اپنی...
ملتانپشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونیوالے...
حیدرآبادبھارت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر...