لودھراں،ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس،زیرتفتیش مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ

24 نومبر ، 2022

لودھراں (نمائندہ جنگ) بہترین تفتیش اور پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے ڈی پی او آفس میں ہونے والی کرائم میٹنگ میں کیا، اس موقع پر سرکل کہروڑپکا اور دنیاپور کے تھانوں کے زیر تفتیش سنگین مقدمات میں پیش رفت کو چیک کیا گیا، اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن کائیوان کریم، ڈی ایس پی اعجاز مسوان، ڈی ایس پی حاکم علی اور سرکل ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ڈی پی او نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتار ی اوربرآمد گی کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش سنگین مقدمات اغوا، قتل، ڈکیتی کے مقدمات کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جائے اور خواتین، بچوں کے ساتھ جنسی تشدد یا استحصال کی صورت میں بلا تاخیر کارروائی کی جائے۔