وہاڑی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی آئل ڈپو منیجر زسے ملاقات ، حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

24 نومبر ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار،نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے آئل ڈپو ز کے منیجر زسے ملاقات کی۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد کو حفاظتی انتظامات کو تیز کرنے اور فرضی مشقیں کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئل ڈپوز اور دیگر حساس تنصیبات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی آئل ڈپوز منیجر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں حفاظتی انتظامات کو مکمل کریں فرضی مشقیں کی جائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن محمد شفیق اور دیگر آئل ڈپوز منیجرز موجود تھے۔