غلام شبیر چاند کی والدہ انتقال کر گئیں

24 نومبر ، 2022

حویلی کورنگا (نامہ نگار )چوپڑہٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت سینئر صحافی چوہدری غلام شبیر چاند کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ گورنمنٹ مڈل سکول شاہ والا چوپڑہٹہ میں ادا کی گئی، صحافی برادری اور سماجی شخصیات نے چوہدری محمد شبیر چاند سے تعزیت کی۔