کوٹ ادو، اوباشوں کی7سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش،نانا پر تشدد

24 نومبر ، 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار) نانی کے گھر ملنے آنے والے7 سالہ بچے سے اوباشوں کی زیادتی کی کوشش، گلہ دینے پر باپ کے ساتھ مل کر بچے کے نانا پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، احتشام مدنی اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے ناناکے گھرموضع شادیخان منڈا آیا ہواتھا، باہر نکلنے پر درندہ صفت ملزمان ثقلین اور مختیار نے اس سے زیادتی کی کوشش کی، بچے کے نانا حاجی اللہ ڈیوایا ڈاہا نےملزمان کے والدین کو گلہ دیا تو الٹاملزمان نے اپنے والداجمل ڈاہا اور سعیدڈاہاکے ہمراہ بچے کے نانا ضعیف العمرحاجی اللہ ڈیوایا ڈاہا کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس سٹی کوٹ ادو نےمتاثرہ بچے کے والد زاہد اقبال ڈاہا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔