آن لائن داخلہ داخلہ فیس جمع نہیں کرانے والےطلبا 25نومبر تک جمع کروا سکتے ہیںریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

24 نومبر ، 2022

وہاڑی (نامہ نگار،نمائندہ جنگ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وائس چانسلر علامہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر ایڈمیشن نے ایسے تمام طلبا و طالبات جنہوں نے 15نومبر تک آن لائن داخلہ اپلائی کر کے چالان پرنٹ کر لیے تھے مگر کسی وجہ سے اپنی فیس جمع نہیں کروا سکے ان تمام طلبا و طالبات کو خصوصی سہولت دی ہے کہ ایسے تمام طلبا و طالبات اب 25نومبر تک جمع کروا سکتے ہیں تا کہ ان طلبا و طالبات کا قیمتی وقت اور سمسٹر ضائع ہونے سے بچ چکے۔