میلسی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آ ڑھتی زخمی، 20لاکھ لوٹ کر فرار

24 نومبر ، 2022

میلسی (نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آ ڑھتی زخمی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، غلہ منڈی کا آ ڑھتی چوہدری عاقب بینک سے 20لاکھ روپے نکلواکر غلہ منڈی جا رہا تھا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب دوموٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہاتھ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جب کہ ڈاکو آڑھتی سے 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔