کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے سٹاف گریڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاؤنڈرز گروپ کامیاب ،محمد عباس ڈھڈی صدر منتخب

24 نومبر ، 2022

وہاڑی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار )کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے سٹاف گریڈ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاؤنڈرز گروپ نے فرینڈز گروپ کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر میدان مار لیا محمد عباس ڈھڈی صدر منتخب ہوگئے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سیلم فاروق شوکت کی منتخب گروپ کے عہدیداران کو مبارکباد اور کیمپس کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔